عوام کو مفت سولر سسٹم کیسے ملے گا؟ طریقہ کار طے
پنجاب حکومت نے صوبے کے عوام کو مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس فراہمی کا طریقہ کار طے کر لیا ہے۔بجلی کی بڑھتی قیمتیں غریب عوام کی دسترس سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔ پنجاب حکومت نے صوبے کے مستحق عوام کو مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے فراہم کے طریقہ کار کو طے کر لیا ہے۔پنجاب حکومت ماہانہ سویونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے پچاس ہزار گھرانوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کریگی اور اسکے تمام اخراجات صوبائی حکومت برداشت کریگی۔اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے طے شدہ دائرہ کار میں آنے والے صارفین ایس ایم ایس کے ذریعے رجسٹریشن کرا سکیں گے۔
اسکے لئے اہل صارفین بل ریفرنس نمبر اور اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 8800 پر بھیج سکتے ییں۔تاہم بجلی چوری، میٹر ٹمپرنگ ریکارڈ یا کسی بھی دوسری اسکیم سے مستفید ہونے والے گھرانے اس اسکیم کے اہل نہیں ہونگے۔سو یونٹس سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کا ڈیٹا نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کو مہیا کیا جائیگا۔ این ٹی سی تصدیق کے بعد اہل صارفین کا ڈیٹا پی آئی ٹی بی کو بھی فراہم کریگا، پی آئی ٹی بی سے جاری حتمی لسٹیں ضلعی انتظامیہ کو بھیجی جائینگی.مفت سولر سسٹم فراہمی کے منصوبے پردس ارب روپے لاگت آئیگی۔ سولر سسٹم اور انسٹالیشن کا 100 فیصد خرچہ پنجاب حکومت برداشت کریگی