وزیراعظم 4 جون کو کہاں کا دورہ کرینگے؟سب پتا چل گیا

وزیراعظم 4 جون کو کہاں کا دورہ کرینگے؟سب پتا چل گیا

وزیراعظم 4 جون کو کہاں کا دورہ کرینگے؟سب پتا چل گیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 4 جون کو چین کے دورے پر روانہ ہونگے، دورے کے دوران سی پیک فیز ٹو اور ایم ایل ون منصوبوں پر معاہدوں پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 4 سے 7 جون تک چین کا دورہ کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا اعلیٰ سطحی وفد بھی چین روانہ ہوگا۔دورے کے دوران وزیراعظم اور چینی قیادت کے درمیان ملاقات میں سی پیک فیسٹیول اور ایم ایل ون منصوبے پر معاہدوں کا امکان ہے۔

دورے کا مقصد دونوں دوست ممالک کے درمیان تجارتی اور اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ توقع ہے کہ وزیراعظم چینی قیادت کے ساتھ چین پاکستان اقتصادی راہداری اور ایم ایل ون منصوبے کے فیز II سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔گزشتہ روز وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس ہوا جس میں مختلف وفاقی وزارتوں کی جانب سے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان چین کے ساتھ شعبوں میں ترجیحی بنیادوں پر تعاون بڑھانا چاہتا ہے، حکومت چینی صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک کے اگلے مرحلے کے لیے تیاریاں جاری ہیں، چینی تعاون سے گوادر بندرگاہ کو لاجسٹک ہب بنایا جائیگا، جب کہ ایگریکلچر ڈیموسٹریشن زونز کا قیام سی پیک کے اگلے مرحلے کے لیے اہم منصوبہ ہوگا۔ پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کے نئے منصوبوں کے حوالے سے متعلقہ وزارتیں تیاری کریں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں