گندھارا،پاکستان کے شمال مغرب میں واقع وہ خطہ ہے جس نے دنیا میں بدھ مت کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا، اسحاق ڈار

گندھارا،پاکستان کے شمال مغرب میں واقع وہ خطہ ہے جس نے دنیا میں بدھ مت کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا، اسحاق ڈار

اسلام آباد(ویب ڈیسک)گندھارا سے دنیا تک سمپوزیم میں بین الاقوامی مندوبین کے اعزاز میں عشائیہ کے موقع پراسحاق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں سمپوزیم “گندھارا سے دنیا تک” کے تمام بین الاقوامی مندوبین کا پاکستان اور وزارت خارجہ میں پرتپاک خیرمقدم کرتا ہوں۔ایسے معزز مہمانوں کا آنا بڑے اعزاز کی بات ہے۔مجھے خوشی ہے کہ یہ تقریب کامیاب رہی، اور آپ نے سمپوزیم میں نتیجہ خیز گفتگو کی،میں اپنی بدھ بہنوں اور بھائیوں کو ویساک کے پرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں،یہ اہم موقع ہمیں امن، ہمدردی اور افہام و تفہیم کی لازوال تعلیمات پر غور کرنے کا ایک لمحہ فراہم کرتا ہے۔

سمپوزیم “گندھارا سے دنیا تک” نے ہمارے مشترکہ ورثے کو دریافت کرنے اور آنے والی نسلوں کیلئے اسکے تحفظ اور فروغ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے 1 اہم پلیٹ فارم فراہم کیا۔پاکستان بدھ مت کے متعدد اہم مقدس مقامات کا قابل فخر محافظ ہے،گندھارا، پاکستان کے شمال مغرب میں واقع وہ خطہ ہے جس نے دنیا میں بدھ مت کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا،اس تاریخی سرزمین نے، اپنی بھرپور ثقافتی اور مذہبی میراث کے ساتھ، ایشیا بھر میں بدھ مت کی تعلیمات کو پھیلانے میں ایک اہم کردار ادا کیا،میں سمپوزیم “گندھارا سے دنیا تک” کے تمام بین الاقوامی مندوبین کا پاکستان اور وزارت خارجہ میں پرتپاک خیرمقدم کرتا ہوں۔ایسے معزز مہمانوں کا آنا بڑے اعزاز کی بات ہے،اسلام آباد سے باہر کچھ مصروفیات کی وجہ سے میں سمپوزیم کے افتتاحی اجلاس میں شرکت نہیں کر سکا،

اس لیے میں نے عزت مآب وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سے درخواست کی کہ وہ میری جگہ آپ کا استقبال کریں۔ مجھے خوشی ہے کہ یہ تقریب کامیاب رہی، اور آپ نے سمپوزیم میں نتیجہ خیز گفتگو کی،یہ اہم موقع ہمیں امن، ہمدردی اور افہام و تفہیم کی لازوال تعلیمات پر غور کرنے کا ایک لمحہ فراہم کرتا ہے،انہوں نے کہاکہ کئی قابل ذکر تاریخی مقامات، جیسے ٹیکسلا، تخت بہی، اور وادی سوات، قدیم بدھ مت کے آثار اور خانقاہوں کے گھر ہیں،یہ مقامات کسی زمانے میں بدھ مت کے اسکالرشپ کے فروغ پزیر مراکز تھے، جو دور دراز سے راہبوں اور علماءکو اپنی طرف متوجہ کرتے تھے،پاکستان اپنے بدھ مت ورثے کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ہم ان تاریخی مقامات کے فروغ اور تحفظ کے لیے مشترکہ کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔آثار قدیمہ کی تحقیق اور ثقافتی سیاحت میں باہمی تعاون کے منصوبے ان نشانیوں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی لا سکتے ہیں،اس جذبے میں، میں دنیا بھر میں اسلامی اور بدھ برادریوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ تعاون پر زور دیتا ہوں،ایک بار پھر، آپ کی آمد اور آپ کی قیمتی شراکت کا شکریہ۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں