2ہزار سے زائد افراد ہلاک

پاپوا نیو گنی میں لینڈ سلائیڈنگ ،2ہزار سے زائد افراد ہلاک

پاپوا نیو گنی میں لینڈ سلائیڈنگ ،2ہزار سے زائد افراد ہلاک

افریقی ملک کی حکومت نے پیر کو کہا کہ پاپوا نیو گنی میں بڑے پیمانے پر مٹی کے تودے گرنے سے 2ہزار سے زیادہ افراد کے زندہ دب جانے کا خدشہ ہے، افریقی ملک کی حکومت نے کہاکہ پاپوا نیو گنی کی حکومت نے اینگا صوبے میں پہاڑی برادری کے بعد بچاؤ کی کوششوں میں بین الاقوامی مدد کی درخواست کی ہے۔ گزشتہ جمعہ کی اولین ساعتوں میں ماؤنٹ منگالو کا ایک ٹکڑا منہدم ہو گیا تھا۔ مہلک لینڈ سلائیڈنگ نے کئی گھروں اور ان کے اندر سوئے ہوئے لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

لینڈ سلائیڈنگ نے 2ہزار سے زیادہ افراد کو زندہ دفن کر دیا اور عمارتوں، خوراک کے باغات اور بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔اقوام متحدہ کے ایک ادارے کے مطابق اتوار کو ہلاکتوں کی تعداد 670 سے زیادہ ہوگئی تھی۔نیشنل ڈیزاسٹر سینٹر نے اتوار کو اقوام متحدہ کو لکھے گئے ایک خط میں ملبے تلے دبنے والوں کی تعداد 2000بتائی ہے، انہوں نے کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ نے کھانے کے باغات اور عمارتوں کو بھی بہت بری طرح متاثر کیا ہے۔خط کے مطابق صورتحال غیر مستحکم ہے

سمجھوتے کیلئے دباؤ کا سامنا، سیاسی پیادہ نہیں بنوں گا،ملک ریاض

کیونکہ لینڈ سلپ آہستہ آہستہ طور پر منتقل ہوتا جا رہا ہے جس سے ریسکیو ٹیموں اور زندہ بچ جانے والوں دونوں کو یکساں خطرہ لاحق ہے۔ متاثرہ علاقے کے قریب 4 ہزار لوگ رہائش پذیر تھے۔تاہم مقامی آبادی کا درست اندازہ لگانا مشکل ہے کیونکہ پاپوا نیو گنی کی آخری قابل اعتماد مردم شماری سال 2ہزار میں ہوئی تھی اور بہت سے لوگ دور دراز پہاڑی دیہات میں رہتے ہیں، ملک نے حال ہی میں 2024 میں مردم شماری کرانے کا اعلان کیا

ٹریل فائیو پر لاپتہ لڑکے کی لاش کھائی سے مل گئی

Author

اپنا تبصرہ لکھیں