سمجھوتے کیلئے دباؤ کا سامنا، سیاسی پیادہ نہیں بنوں گا،ملک ریاض
پاکستان میں سابق جرنیلوں کیساتھ مل کر پراپرٹی کے کاروبار سے کھرب پتی بننے والے ملک ریاض نے دبئی سے اعلان کیا ہے کہ وہ کسی کے سیاسی مقاصدکیلئے استعمال نہیں ہونگے.سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ملک ریاض نے اعلان کیا کہ ’میری پوری زندگی اللہ تعالٰی نے ہمیشہ مجھے اپنے اصول پر قائم رہنے کی رہنمائی کی . میں کسی بھی معاملے میں سیاسی فریق نہ بنوں.انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’اب 1 سال سے زیادہ عرصے سے مجھ پر سمجھوتہ کرنے کیلئے بہت دباؤ ہے، لیکن میں کبھی کسی کو اجازت نہیں دونگا کہ وہ مجھے سیاسی مقاصد کیلئے پیادے کے طور پر استعمال کرے۔
ملک ریاض نے مزید کہا کہ ’پاکستان میں جدید ترین پراجیکٹس متعارف کروانے پرمیرے اور میرے کاروبار کو ہمیشہ نشانہ بنایا گیا ہے۔ 1996 سے آج تک پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی سزا بھگت رہا ہوں .انکا دعویٰ ہے کہ ’میں نے ماضی میں اللہ تعالٰی کی مدد سے اس طرح کے دباؤ کا پوری طاقت کیساتھ سامنا کیا ہوں۔ آج بھی ذاتی حیثیت میں پورے یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں آج بھی یہی کہونگا کہ مجھے استعمال کرنا ہے تو میری لاش کے اوپر سے جانا پڑیگا.ملک ریاض نے لکھا کہ ’اپنی بیمار حالت اور پریشانی کے باوجود میں اللہ کی مدد سے اس مصیبت کا سامنا کرنے کیلئے ثابت قدم ہوں، روزانہ مالیاتی کاروباری نقصان برداشت کر رہا ہوں اور پوری طرح دیوار کیساتھ دھکیل دیا جا رہا ہوں، لیکن کسی دباؤ کے ہتھکنڈوں کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالونگا.
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا، آئی سی سی کا اہم فیصلہ
عام لوگوں کی زمینیں ہتھیانے کے سینکڑوں الزامات کا سامنا کرنے والے ملک ریاض نے اپنے دعویٰ کے اختتام پر لکھا کہ ’اللہ تعالٰی اس مشکل دور میں عزت کیساتھ میری رہنمائی اور مدد کرے گا اور مجھے سرخرو کریگا۔یاد رہے کہ پاکستان کی سپریم کورٹ بحریہ ٹاؤن مری ، بحریہ ٹاؤن راولپنڈی اور بحریہ ٹاؤن کراچی کے پراجیکٹس میں عام لوگوں اور سرکاری جنگلات کی زمینوں پر قبضے کے 3 فیصلوں میں کہہ چکی ہے کہ ملک ریاض اور حکومت کی ملی بھگت شامل تھی۔عدالت عظمیٰ کراچی میں بحریہ ٹاؤن بنانے کیلئےسندھ حکومت اور ملک ریاض کے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کرنیکے بعد اُن پر چار سو 60 ارب روپے کا جرمانہ بھی عائد کر چکی ہے۔بحریہ ٹاؤن کے مالک پر الزام ہے کہ انہوں نے عمران خان اور بشریٰ بی بی سے فائدہ اُٹھانے کیلئے جہلم میں القادر یونیورسٹی کی زمین فراہم کی۔