ٹریل فائیو پر لاپتہ لڑکے کی لاش کھائی سے مل گئی
update news
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیاحتی مقام مارگلہ ٹریل 5 پر لاپتہ ہونے والے پندرہ سالہ محمد طحہ کی لاش مل چکی ہے، جسے پوسٹمارٹم کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے، ریسکیو ٹیم بچے کی لاش کو 14 گھنٹوں کے آپریشن کے بعد بیگ میں ڈال کر نیچے لائی۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریل فائیو کے اسٹارٹنگ پوائنٹ تک پہنچنے میں کئی گھنٹے لگے، ریسکیو ذرائع نے کہا تھا کہ ڈیڈ باڈی کو اسی طرف لایا جائیگا جہاں طحہ کے لواحقین موجود ہیں۔اسلام آباد میں مارگلہ ہلز کی کھائی سے ملنے والے لاش کی شناخت پندرہ سالہ محمد طحہ کے نام سے ہوئی تھی جو ٹریل فائیو سے لاپتا ہوگیا تھا۔ بچے کے والدین نے پولیس کو بچے کے گمشدگی کی اطلاع دی تھی۔
والدین نے بتایا کہ طالب علم طحہ ٹریل فائیو پر دوستوں کے ہمراہ ہائیکنگ کی غرض سے گیا تھا، تاہم پرسرار طور پر لاپتہ ہو گیا تھا۔
اسلام آباد ، پولیس کے مطابق ٹریل فائیوپر لاپتہ ہونے والے 15 سالہ محمد طحہ کی لاش 40 میٹر گہری کھائی میں دیکھی گئی ہے جسے وہاں سے نکالنے کیلئے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ طویل سرچ آپریشن کے بعد مارگلہ ٹریل پر گم ہونے والے نوجوان کی ڈیڈ باڈی 1 خطرناک کھائی سے مل گئی۔ پولیس نے بیان میں کہا کہ ایس پی سٹی اور سرچ ٹیم نوجوان کے لواحقین کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں۔ڈیڈ باڈی کو کھائی سے نکالنے کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں۔
ویسےمعلوم ہوتا ہے کہ نوجوان راستہ بھٹک گیا تھا اور پاؤں پھسلنے سے کھائی میں گر گیا.بیان میں کہا گیا کہ مزید تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے اور لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا جائیگا.تاکہ تمام پہلوؤں کا احاطہ معلوم کیا جاسکے.اسلام آباد کے مقبول ٹریل فائیو پر 15 سالہ طحہ ہفتے کی صبح ہائیکنگ کیلئے دوستوں کیساتھ گیا لیکن چالیس گھنٹے گزرنے کے بعد جب وہ گھر واپس نہ پہنچ سکا تو اسکی تلاش شروع کی گئی۔
ڈیڈ باڈی ملنے کی اطلاع انوائرمنٹ اورفارسٹ حکام نے پولیس اور ورثا کو دیدی .طحہ کی والدہ مہمونہ جبین نےبتایا کہ صبح فارسٹ کی 1 ٹیم نے انکے ساتھ رابطہ کیا اور کہا کہ کہ لاش ایک گہری کھائی میں ملی ہے۔پولیس اور ریسکیو ٹیم تاحال لاش نکالنے میں ناکام ہوئیں ہیں۔
سمجھوتے کیلئے دباؤ کا سامنا، سیاسی پیادہ نہیں بنوں گا،ملک ریاض
اسے نکالنے کیلے سخت لوہے دندی والا راستہ استعمال کیا جا رہا ہے۔پولیس اور فارینزک کی 1جبکہ ایک دوسری ٹیم ٹریل فائیو کے مختلف راستوں سے اندر گئی ہے تاکہ لاش نکالی جاسکے۔لڑکے کی والدہ نے کہا کہ انہیں ڈیڈ باڈی کی شناخت کیلئے بلایا گیا ہے تاہم محکمہ جنگلات کے عملے نے بتایا ہے کہ کپڑوں کی شناخت اور جسامت سے یہ بظاہر وہی لڑکا معلوم ہو رہا ہے۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان تقی جواد نے بتایا کہ ابھی بھی تلاش جاری ہے اور ریسکیو ٹیمیں مارگلہ پہاڑ پر موجود ہیں. مزید بتایا کہ طحہ کیساتھ جانے والے دوستوں کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔طحہ کی والدہ نے گفتگو میں بتایا کہ وری رات پولیس طحہ کو ڈھونڈتی رہی لیکن کامیابی نہیں ملی۔ اب اسکاموبائل بھی بند ہو چکا ہے