آرمی چیف سے پاکستان ہاکی ٹیم کی ملاقات، شاندار کارکردگی کی تعریف

آرمی چیف سے پاکستان ہاکی ٹیم کی ملاقات، شاندار کارکردگی کی تعریف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے پاکستان ہاکی ٹیم نے ملاقات کی، جس میں پاک فوج کے سربراہ نے ٹیم کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ٹیم کا استقبال کیا۔اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ سے پاکستان ہاکی ٹیم نے ملاقات کی،

جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن طارق حسین اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے قومی ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی اور کھلاڑیوں کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔آرمی چیف نے کہا کہ ہاکی ٹیم نےکارکردگی سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، ہاکی ٹیم کی مسلسل کامیابیوں کے لیے ہرممکن تعاون فراہم کریں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پی ایچ ایف صدر طارق حسین نے ٹیم سے ملاقات اور بات چیت پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔

ایف بی آرکاتاجردوست کےحوالےسے اجلاس،اہم فیصلےکرلئےگئے

اپنا تبصرہ لکھیں