ایف بی آرکاتاجردوست کےحوالےسے اجلاس،اہم فیصلےکرلئےگئے

ایف بی آرکاتاجردوست کےحوالےسے اجلاس،اہم فیصلےکرلئےگئے

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تاجر دوست سکیم کے حوالے سے پاکستان کی مختلف ٹریڈ یونینز کے نمائندوں کے ساتھ ایک اہم اجلاس ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں منعقد کیاجس میں تاجر دوست سکیم کے چیف کوآرڈینیٹر نعیم میر اوردیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔اس اجلاس کا مقصد تاجر دوست سکیم کے اطلاق کے حوالے سے کاروباری برادری کی طرف سے اٹھائے جانے والے خدشات کو دور کرنا اور اس کی کامیابی کے لئے باہمی شراکت داری کو فروغ دینا تھا۔اجلاس کے دوران ٹریڈ یونینز کے نمائندوں نے تاجر دوست سکیم کے تحت نئے رجسٹرڈہونے والے تاجروں کے لئے ٹیکس کے حوالے سے واضح گائیڈ لائنز کی ضرورت پر زور دیا۔اُن کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن میں پرچون فروشوں کی ہچکچاہٹ ٹیکس کے نظام میں ابہام کی وجہ سے پیدا ہو ئی ہے جوسکیم کے موثر ہونے میں ممکنہ طور پر رکاوٹ ہے۔مزید برآں ان نمائندوں نے پرچون فروشوں کوتاجر دوست سکیم کے تحت رجسٹرہونے کے لئے رضامند کرنے کی غرض سے رجسٹریشن میں آسانی،

ٹیکس میں چھو ٹ یا رعایتوں کی عدم موجودگی کی نشاندہی کی۔ایف بی آر حکام اور تاجر دوست سکیم کے چیف کوآرڈینیٹر نے تاجر برادری کے تحفظات اور سفارشات پر غور کرنے پر اتفاق کیا۔انہو ں نے ٹریڈ یونینز کے نمائندوں سے اس سکیم کے تحت تاجروں کی رجسٹریشن اور ٹیکسیشن کے حوالے سے اپنی متفقہ تجاویز ایک ہفتہ کے اندر پیش کرنے کو کہا۔مزید برآں ایف بی آر نے ملک میں ٹیکس کمپلائنس بڑھانے کے لئے رجسٹریشن مہم میں شامل تمام سٹیک ہو لڈرز کے ساتھ تعاون کے عزم کاا عادہ کیا۔ ایف بی آر نے ٹریڈ یونینز پر بھی زور دیا کہ وہ تاجر دوست سکیم کے تحت تاجروں کی رجسٹریشن میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔یہ اجلاس پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کے لئے پورے ملک میں ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کے لئے ایف بی آر کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ ایف بی آر ٹیکس کی پالیسیوں میں شفافیت اور انصاف کو یقینی بنانے،کاروبار اور تجارت کے لئے سازگارماحول کے فروغ کے لئے پر عزم ہے۔

مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

Author

اپنا تبصرہ لکھیں