15 مئی سے پیٹرول کتنا سستا ہو سکتا ہے؟

پندرہ مئی سے پیٹرول کتنا سستا ہو سکتا ہے؟

پندرہ مئی سے پیٹرول کتنا سستا ہو سکتا ہے؟

گزشتہ ماہ کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 6 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی ہے۔ تاہم ڈالر کی قیمت 278 روپے پر مستحکم ہے۔ وزارت خزانہ 15 مئی کو اوگرا کی سمری کا جائزہ لینے کے بعد قیمتوں کا حتمی فیصلہ کرے گی۔ واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں آخری بار 30 اپریل کو 5 روپے 45 پیسے کمی کی تھی جب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 278 روپے اور خام تیل کی قیمت 84 ڈالر فی بیرل تھی۔ اس وقت خام تیل کی قیمت 83 ڈالر فی بیرل ہے۔ گزشتہ سال کے آخر میں برینٹ خام تیل کی قیمت 73 ڈالر فی بیرل تک گر گئی تھی

بلوچستان میں پٹرول 120 روپے سستا،مگر کرایہ کم نہ ہوسکا۔انتظامیہ سخت ایکشن لے

لیکن اکتوبر میں یہ دوبارہ بڑھ کر 94 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ تاہم حالیہ دنوں میں قیمت میں 6 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی ہے۔ پاکستان میں ڈالر کی مستحکم قیمت اور دنیا بھر میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی کو دیکھتے ہوئے تجزیہ کاروں نے پیش گوئی کی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 سے 12 روپے فی لیٹر تک کمی ہوسکتی ہے۔ تاہم وزارت خزانہ 15 مئی کو اوگرا کی سمری کا جائزہ لینے کے بعد قیمتوں کا حتمی فیصلہ کرے گی

آئی ایم ایف کی سخت شرائط،پرانی گاڑیاں بھی مہنگی ہونگی

اگلے پندرہ دن کیلئے 31مئی تک پیٹرول کی قیمت میں 13روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8سے 9.50روپے فی لیٹر کی کمی ہو سکتی ہے۔یہ موجودہ مہینے میں لگاتار دوسرا ریلیف ہوگا جیساکہ یکم مئی 2024سے حکام نے موٹر اسپرٹ (ایم ایس) کی قیمت کو 5.45روپے فی لیٹر کم کرکے 293.94 روپے فی لیٹر سے کم کرکے 288.49روپے فی لیٹر کر دیا۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت بھی یکم مئی سے 8.42 روپے فی لیٹر کم ہوکر290.38روپے سے کم ہوکر 281.96روپے ہو گئی۔وزارت توانائی کے سینئر حکام نے دی نیوز کو بتایا کہ ابتدائی اندازوں کے مطابق 16مئی 2024سے پیٹرول کی قیمت میں 13روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 سے 9.50روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جیسا کہ عالمی قیمتیں بڑے پیمانے پر گر گئی ہیں جیساکہ ایران اسرائیل میزائل حملے ختم ہونے اور بحیرہ احمر میں کشیدگی میں کمی کے بعد مشرق وسطیٰ میں استحکام لوٹ آیا ہے۔

کومت پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی کے طور پر 60روپے فی لیٹر بھی وصول کر رہی ہے جبکہ ڈیلرز کو دونوں مصنوعات پر 8.64فی لیٹر کا مارجن مل رہا ہے۔تاہم، ضلعی مارجن (اضافی مارجن سمیت) پٹرول اور ڈیزل پر فی لیٹر 7.87روپے بھی وصول کیے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں