ارشد شریف قتل کیس

ارشد شریف قتل کیس کے حوالے سے چیف جسٹس کا بڑا حکم

ارشد شریف قتل کیس کے حوالے سے چیف جسٹس کا بڑا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست سے متعلق سماعت پر چیف جسٹس نے اہم حکم جاری کردیا۔ سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی زیر صدارت ہوئی۔ سینئر صحافی حامد نے درخواست دائر کی تھی لیکن رجسٹرار آفس نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔ کمرہ عدالت میں کاشف عباسی، محمد مالک، عارفہ نور اور عمران ریاض خان سمیت دیگر صحافی اور اینکر پرسن موجود تھے۔ درخواست گزار حامد میر اپنے وکیل بیرسٹر شعیب رزاق کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے بیرسٹر شعیب رزاق سے درخواست پر اعتراض کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ میں ازخود کارروائی ہوئی ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے غریب عوام کے چودہ طبق روشن کر دئیے

عدالت نے حکم دیا کہ اعتراضات دور کیے جائیں، سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس کی آرڈر شیٹس فراہم کی جائیں۔ اکتوبر 2022 میں پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل کے خلاف حامد میر کی اہلیہ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت آج (منگل) کو کینیا کی عدالت میں ہوگی۔ درخواست کی ابتدائی سماعت دسمبر 2023 میں کینیا کی ہائی کورٹ میں ہوئی اور جج نے پولیس اور دیگر ملزمان کے اعتراضات کو مسترد کر دیا۔ درخواست پر اعتراضات خارج کر دیے گئے، تمام فریقین کو تفصیلی جواب دینے کے لیے نوٹس جاری کر دیے گئے۔

اداروں اور سیاستدانوں میں صلح کی کوششیں

اپنا تبصرہ لکھیں