اسلام آباد پولیس نے کریکٹر سرٹیفکیٹ کی فیس بڑھا دی

اسلام آباد پولیس نے کریکٹر سرٹیفکیٹ کی فیس بڑھا دی

آئی جی اسلام آباد نے غریب عوام کے چودہ طبق روشن کر دئیے

اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد نے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ ، پولیس جنرل ویریفیکیشن اور فارنر رجسٹریشن پر فیس عائد کردی گئی۔آئی جی اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ، پولیس جنرل ویریفیکیشن اور فارنر رجسٹریشن کے لیے ایک ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گاڑی فرانزک کی فیس 2 ہزار 500 سے بڑھا کر 3 ہزار 500 روپے کردی گئی ہے جب کہ موٹرسائیکل ویریفیکیشن کی فیس 500 سے بڑھا کر 1 ہزار اور کار کی ویریفیکیشن فیس بھی 1 ہزار سے بڑھا کر 1500 روپے کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ، پولیس جنرل ویریفیکیشن اور فارنر رجسٹریشن پر اس سے قبل کوئی فیس نہیں تھی۔

پاکستان نے آئی ایم ایف کی آخری قسط ادا کر دی

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی

Author

اپنا تبصرہ لکھیں