پٹرول کی قیمت سے متعلق بڑی خوشخبری

پٹرول کی قیمت سے متعلق بڑی خوشخبری

پٹرول کی قیمت کے حوالے سے اچھی خبر آگئی، اس بار عوام کو بڑی ریلیف ملنے کا امکان ہے۔تفصیل کے مطابق حکومت کی جانب سے مسلسل تیسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث 1جون سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوگی.ذرائع نے بتایا کہ ڈیزل اور پٹرول کی قیمت میں کمی ہوسکتی ہے،

پندرہ سالہ فلسطینی بچے نے خیمے میں بجلی پیدا کرلی

پٹرول کی قیمت میں پانچ روپے سے 7 روپے فی لیٹر تک اور ڈیزل کی قیمت میں چارروپے فی لیٹر تک کمی ہوگی.اوگرا 31 مئی کو قیمتوں کے حوالے سے سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوائیگا، جسکے بعد وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کریگی. جسکا اطلاق 1جون 2024 سے مہینے کے پہلے 15 دن تک ہوگا۔ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بالترتیب 3.25 ڈالر اور 2.10 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوگئی ہےیاد رہے پندرہ مئی کو حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 15روپے39 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا، جسکے بعد پٹرول کی قیمت 273 روپے دس پیسے ہو ئی تی. جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل ساتھ روپے 88 پیسے تک کمی کے بعد ایک لیٹر کی قیمت 274 روپے آٹھ پیسے ہو گئی تھی۔

آئی ایم ایف کا مطالبہ،طلبا کیلئے بری خبر آگئی

Author

اپنا تبصرہ لکھیں