آئی ایم ایف کا مطالبہ،طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی
آئی ایم ایف کے مطالبے کے بعد طلبا کیلئے بڑی مشکلات کھڑی ہونے کا امکان ، جس سے کاپیاں ، پنسل ،کتابیں ،اور پین کی خریداری مشکل ہوجائیگی،.تفصیلات کے مطابق بجٹ25-2024 میں آئی ایم ایف ے کتابوں پر بھی ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔
آئی ایم ایف نے کہا کہ بجٹ میں کاپیوں اور کتابوں پر ٹیکس چھوٹ ختم کی جائے اور اسٹکی نوٹ پیپرز،فینسی گتے اور فوٹو پیپر پر بھی ٹیکس لگائی جائے۔آئی ایم ایف کی جانب سے مختلف طرح کے رائٹنگ ڈائری اورطباعتی کاغذپر بھی ٹیکس لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے پنسل،مشق کی کتابوں اور پین پر بھی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز دی ہے.ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ایف بی آر حکام وزیراعظم کو آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بریفنگ دیںگے.عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ
پاکستان نے آئی ایم ایف سےنئےقرض پروگرام کی باضابطہ درخواست کی، جس پر چیف نیتہن پورٹر کی زیرصدارت وفد نے پاکستان کا دورہ کیا،دوسرے کے موقع پر پاکستان کی معیشت کی بہتری کیلئے تیرہ سے 23 مئی تک طویل مذاکرات کئے گئے۔یاد رہے پاکستان سے مذاکرات کے بعد آئی ایم ایف نے اعلامیہ جاری کیا تھا کہ پاکستان کی حکومت آمدن بڑھانے کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے، پاکستان میں مراعات یافتہ طبقہ سے ٹیکس کی منصفانہ وصولی ہونی چاہیئے.