بلوچستان کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے اہم فیصلہ
کوئٹہ:بلوچستان کی صوبائی کابینہ کی تشکیل سے متعلق مشاورت کا سلسلہ جاری ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی رات گئے اسلام آباد پہنچ گئے ،شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی 4اپریل کے موقع صوبائی کابینہ کی جانب سے حلف اٹھانے کاامکان ہے ۔ذرائع کے مطابق بلوچستان کی صوبائی کابینہ کی تشکیل نہ ہوپائی تاہم اس حوالے سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے
اور مشاورت کو حتمی شکل دینے کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازاحمد بگٹی رات گئے اسلام آباد پہنچ گئے ،بلوچستان کی19رکنی کابینہ 4اپریل شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر حلف اٹھائیںگے کابینہ میں 14وزراءاور 5مشیر شامل ہونگے جس میں سب سے زیادہ پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ(ن) حصہ دار ہوںگے جبکہ حکومتی کے اتحادی جماعتیں اے این پی ،بی اے پی اور جماعت اسلامی وحق دو تحریک بھی شامل ہیں ۔سینئر صوبائی وزراءکیلئے نواب ثناءاللہ زہری ،پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نواب جنگیز مری نام زیر گردش ہیں ۔