علی مدد جتک کی بدتمیزی پر سرفراز بگٹی کا ردعمل آگیا
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آج صوبائی اسمبلی کے باہر جامعہ بلوچستان کے اساتذہ اور عملے کے دھرنے میں رکن اسمبلی علی مدد جتک کی جانب سے بدتمیزی پر اپنے بیان میں کہا کہ میری اپنی بہن سے فون پر بات ہوئی ہے، آج بلوچستان اسمبلی کے باہر احتجاج کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر ان سے معذرت کی ہے۔ حکومت بلوچستان پوری ایمانداری کے ساتھ نہ صرف یونیوسٹ آف بلوچستان کے ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ حل کرے گی بلکہ فنڈز کے بیجا استعمال پر انکوائری بھی کرے گی اور کسی کے ساتھ بھی زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی۔
علی مدد جتک کی احتجاج پر بیٹھے بلوچستان یونیورسٹی کی خواتین پروفیسرز سے بد تمیزی