مودی نے استعفیٰ دیدیا

انڈیا کے وزیراعظم مودی نے استعفیٰ دیدیا

انڈیا کے وزیراعظم مودی نے استعفیٰ دیدیا

انڈیا کے وزیراعظم مودی نے انتخابی مراحل مکمل ہونیکے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا.جبکہ وہ ملک کے نئے وزیراعظم کی حیثیت سے آٹھ جون کو حلف اٹھائینگے. میڈیا کے مطابق جنرل الیکشن میں 292 نشستیں حاصل کرکے بے جی پی کا انتخابی اتحاد حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگیا۔ بھارت کے نئے وزیراعظم نریندر مودی ہی ہونگے.نریندر مودی مسلسل تیسری بار وزیراعظم کا حلف اُٹھانے جا رہے ہیں اور آنجہانی جواہر لال نہرو کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے رہنما بن جائینگے.

حلف برداری کی تاریخ کا سرکاری سطح پر اعلان نہیں ہوا ہے تاہم بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اس اہم دن کیلئے آٹھ جون کی تاریخ طے کرلی گئی ہے۔آئین کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے الیکشن کے نتائج کے بعد نریندر مودی نے نے ملکی صدر کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔صدر دروپدی مرمو کی ہدایت پر وزیراعظم نریندر مودی اگلی حکومت کی تشکیل تک اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہینگے.نریندر مودی نے نئی کابینہ کی تشکیل کے لیے صلاح مشورے شروع کردیئے

بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

دورہ چین ،وزیراعظم نے کونسے اہم فیصلے کئے ؟جانئے

Author

اپنا تبصرہ لکھیں