ملک میں مہنگائی میں کمی ہو رہی ہے، رپورٹ جا ری

وزارت خزانہ کی ماہانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں مہنگائی کم ہو رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مئی میں مہنگائی کی شرح 13.5 سے 14.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ 3 سالہ معاہدہ۔ نئے قرضہ پروگرام کے لیے باقاعدہ مذاکرات شروع ہو گئے ہیں، قرضہ پروگرام مستحکم پالیسی کے لیے بہت ضروری ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق قرضہ پروگرام سے بیرونی شعبہ مستحکم ہوگا، آئی ایم ایف کے قرضے سے سرمایہ کاری بڑھے گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے لیے زرعی شعبے کی پیداوار 6.25 فیصد رہی ہے۔ معاشی استحکام کے لیے پالیسیوں میں تسلسل ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں