محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے عوام کیلئے بارش کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے عوام کیلئے بارش کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں گرمی کے ستائے لوگوں کے لیے بارش کا اعلان کردیا تاہم بالائی سندھ میں سورج آگ برسائے گا۔ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، لاہور، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، اٹک، جہلم، چکوال میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ بالائی سندھ میں موسم گرم اور گرد آلود رہنے کا امکان ہے جب کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔کراچی کا موسم محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔گرمی کی شدت میں معمولی کمی کا امکان ہے، شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے، جنوب مغرب سے 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

پی آئی اے کے مسافروں کیلئے اچھی خبر

آئی ایم ایف کی سخت شرائط،پرانی گاڑیاں بھی مہنگی ہونگی

کوئٹہ کے الیاس ہزارہ نے اپنے حریف انڈین باکسر کو شکست دیدی

Author

اپنا تبصرہ لکھیں