پی آئی اے کے مسافروں کیلئے اچھی خبر
یورپی ایوی ایشن ایجنسی آیاسا نے پاکستانی ائیر لائنز پر یورپی ملکوں میں عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہ۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے یورپی کمیشن اور یورپی ایوی ایشن ایجنسی آیاسا نے فیصلہ یورپی ائیر سیفٹی کمیٹی کو بھیج دیا ، سیفٹی کمیٹی پی آئی اے اور ویژن ائیرلائن کے تھرڈ کنٹری آپریٹرز اجازت نامے کی بحالی کی منظوری دیگی۔تفصیلات کے مطابق یورپی ائیرسیفٹی کمیٹی کا اجلاس چودہ سے 16(سولہ) مئی کو ہو گا جس میں شرکت کے لئے سیکرٹری ایوی ایشن کی قیادت میں پاکستانی وفد آج برسلز کے لیئے روانہ ہو گا۔ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے اور ویژن ائیر لائن کے علاوہ تمام دیگر پاکستانی ائیر لائنز کی یورپی ملکوں کیلئے پروازیں بحال کر دی گئی ہے۔ترجمان یورپی کمیشن کے مطابق صرف پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن اور ویژن ائیر کا فیصلہ یورپی ائیر سیفٹی کمیٹی کے اجلاس میں ہو گا، باقی تمام پاکستانی ائیرلائنز پر اب یورپی ملکوں میں کوئی پابندی نہیں۔واضح رہے کہ پاکستانی ائیرلائنز پر یورپی ملکوں کے فلائٹ آپریشن پر جولائی 2020 میں پابندی عائد کی گئی تھی۔
آئی کیوب قمر کی کامیابی کے بعد پاکستان کا نیا سیٹلائٹ لانچ کرنے کا فیصلہ