پاکستان بھارت کے خلاف جیتا ہوا میچ ہار گیا

پاکستان بھارت کے خلاف جیتا ہوا میچ ہار گیا

پاکستانی بیٹرز ایک بار پھر بھارت کے خلاف ڈھیر ہوگئے،افتخار احمد بابر اعظم، ، شاداب خان اور عماد وسیم میچ میں بری طرح ناکام ثابت ہوئے اور انڈیا کی جانب سے دیا گیا 1 ایک سو 20 رنز کا نہایت کم ہدف بھی گرین شرٹس کیلئے کوہ گراں ثابت ہوا۔انڈیا نے ورلڈکپ کے ایک اور مقابلے میں پاکستانی ٹیم کو شکست سے دوچار کردیا، گرین شرٹس 120 رنز کا ہدف بھی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔پاکستانی بیٹرز ایک کے بعد ایک آتے رہے اور اپنی وکٹ گنوا کر جارتے رہے، بلے بازوں نے بولرز کی محنت پر پانی پھیر دیا. پاکستان کی بیٹنگ کے دوران کسی بھی لمحے میچ پر گرفت نہیں تھی۔ محمد رضوان 31 رنز بنا کر نمایاں رہے.انکے علاوہ عماد وسیم نے نہایت سست انداز میں 23 بالز پر 15 رنز اسکور کیے۔ باقی سارے بیٹرز میچ میں شرمندگی کا شکار ہوئے،بابر، عثمان خان اور فخر زمان 13، 13 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 14 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں انھیں عمدہ بولنگ کرنے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں