کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کا آج افتتاح، عوام کا داخلہ فری

کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کا آج افتتاح، عوام کا داخلہ فری

کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کا آج افتتاح، عوام کا داخلہ فری

کراچی: نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی شاندار افتتاحی تقریب آج منعقد ہوگی، جس میں معروف گلوکار علی ظفر، شفقت امانت علی اور ساحر علی بگا اپنی پرفارمنس سے تقریب کو چار چاند لگائیں گے۔ اس موقع پر عوام کے لیے داخلہ فری ہوگا۔

افتتاحی تقریب میں صدر مملکت اسٹیڈیم کا باضابطہ افتتاح کریں گے، جہاں آتش بازی اور لائٹ شو کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

اسٹیڈیم میں کی گئی جدید تعمیرات:

نئی پویلین عمارت کے ہر انکلوژر میں جدید کرسیاں نصب

عالمی معیار کی سہولتوں کا اضافہ

نئی ایل ای ڈی لائٹس اور جدید اسکور اسکرینز کی تنصیب

شائقین کے بہتر ویو کے لیے جنگلے ختم

پیڈسٹرین برج اور ہاسپٹلٹی باکسز کی تزئین و آرائش

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا اظہار تشکر:

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اسٹیڈیم کی تعمیر نو پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تعمیر ہماری شب و روز محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے تعمیر میں شامل مزدوروں، ایف ڈبلیو او، نیسپاک، کنٹریکٹرز اور پی سی بی ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹرائی سیریز کی میزبانی:

چیمپئنز ٹرافی سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹرائی سیریز کے دو میچز کھیلے جائیں گے، جبکہ میگا ایونٹ کا آغاز بھی اسی اسٹیڈیم سے ہوگا، جس میں 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں