ملتان ٹیسٹ:قومی ٹیم کو انگلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست

قومی ٹیم ہر شعبے میں ناکام، انگلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست

ملتان ٹیسٹ: قومی ٹیم ہر شعبے میں ناکام، انگلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست

ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 1 اننگز اور 47 رنز سے شکست دیدی.ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 152 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو سلمان علی آغا 41 اور عامر جمال 27 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 2سو20 رنزبناکرآوٹ ہوگئی، سلمان آغا 63 ، سعود شکیل 29 ، صائم ایوب پچیس رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔اسکے علاوہ کپتان شان مسعود گیارہ ، محمد رضوان دس اور بابراعظم پانچ رنزبناکر آؤٹ ہوئے، اوپنر عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ آل راؤنڈر عامر جمال 55 رنزبناکر ناقابل شکست رہے

جب کہ بخار میں مبتلا ابرار احمد بیٹنگ کیلئے نہیں آئے۔پچھلے روز پاکستان نے دوسری اننگز میں انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور صرف 82 رنز پرچھ کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔پاکستان نے پہلی اننگز میں عبد اللہ شفیق ، شان مسعود،اور سلمان علی آغا کی سنچریوں کی بدولت 5سو56 رنز اسکور کئے تھے جب کہ جواب میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں ہیری بروک کی ٹرپل سنچری اور جو روٹ کی ڈبل سنچری کی بدولت 823 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی تھی۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ منگل سے ملتان میں شروع ہوگا، انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں