وی پی این کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کیلیے اہم خبر
ملک میں غیرقانونی وی پی این استعمال کرنیوالوں کیلئے بری خبر سامنے آئی ہے۔وزارتِ داخلہ نے پی ٹی اے کو غیر قانونی VPN بند کرنے کیلیے خط لکھ دیا،وزارتِ داخلہ کا کہناتھا کہ دھشتگرد VPN کا استعمال کر رہے ہیں، وی پی این سے دھشتگرد بینک ٹرانزیکشن اور دھشتگردی میں مدد حاصل کرتے ہیں۔وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ VPNs استعمال کر کے دھشتگرد اپنی شناخت اورگفتگو چھپاتے ہیں جب کہ VPNکو فحاشی اور توہین آمیز مواد کیلیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی اے نے غیر رجسٹرڈ VPNsکی رجسٹریشن کے معاملے پر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی اجلاس کیا جس میں وزارت آئی ٹی، پی ایس ای بی اورپاکستان IT ایسوسی ایشن کے نمائندگان شریک ہوئے۔اجلاس میں PTA کی جانب سے VPN کی رجسٹریشن کے حوالے سے ایک نیا طریقہ متعارف کرایا گیا جس کے تحت صارفین اب اپنے VPN ایک نئے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے رجسٹر ڈ کراسکتے ہیں۔PTA کے مطابق وی پی اینز ipregistration.pta.gov.pk پر رجسٹرڈ کیے جاسکتے ہیں۔