عالمی بینک نے پاکستان کیلئے بڑا اعلان کردیا

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے بڑا اعلان کردیا

ملکی معیشت کیلئے بہترین خبر آگئی، عالمی بینک نے پاکستان کیلئے بڑا اعلان کردیا۔.تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے ملک کیلئے 1 ارب ڈالر کی منظوری دیدی ، رقم داسو ڈیم کی تعمیر کے لیے فراہم کی جائیگی .ورلڈ بینک کا کہناتھا کہ داسو ہائیڈرو منصوبہ پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا، داسوہائیڈرو منصوبے سے پاکستان میں سستی بجلی پیدا ہوسکے گی۔منصوبہ مکمل ہونے پر 4320 سے 5400 میگا واٹ تک بجلی پیدا ہوگی، پہلےمرحلے میں بجلی کا پیداواری تخمینہ 2160 میگا واٹ ہے۔

شرح سود میں ڈیڑھ فیصد کمی

اس سے قبل ورلڈ بینک ابتدائی کاموں کے لئے 588.4 ملین ڈالر اور ٹرانسمیشن لائنوں کی تنصیب کے لئے 7 سو ملین ڈالر کی منظوری دے چکا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان کو توانائی کے شدید بحران کا سامنا ہے، جسکی وجہ سے گھریلوں صارفین سمیت فیکٹریز، مساجد اور اسپتال وغیرہ نے سولر سسٹم لگانا شروع کردیا ہے، جس سے باقی بچ رہنے والے صارفین پر بوجھ مزید بڑھ جائیگا،ورلڈ بینک کے نئے تخمینے کے مطابق منصوبے کی لاگت تیرہ فیصد اضافے کیساتھ 4.3 ارب ڈالر سے بڑھ کر 4.9 ارب ڈالر ہوگئی ہے،

اس منصوبے کو مکمل کرنے کا پہلا ہدف دسمبر 2021 مقرر کیا گیا تھا۔سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف حکومت نے 2013 میں دیامیر بھاشا ڈیم پر داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کو ترجیح دی تھی، اور وہ 2018 سے پہلے اس کے پہلے مرحلے کا افتتاح کرنے کے خواہش مند تھے، لیکن منصوبہ تعطل کا شکار ہوتا گیا، تاہم اب ورلڈ بینک نے اس کی تکمیل کی مدت 2028 مقرر کی ہے۔

حکومت کا پٹرول اور ڈیزل پر 80 روپے تک پیٹرولیم لیوی بڑھانے پر غور، تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

اپنا تبصرہ لکھیں