سعودی وزارت حج وعمرہ کی عازمین کواہم ہدایات

سعودی وزارت حج وعمرہ کی عازمین کواہم ہدایات

سعودی عرب میں دنیا بھر سے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، حجاج کرام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے بہترین انتظامات کئے ہیں۔ سعودی وازارت حج وعمرہ کے آفیشل ایکس اکاونٹ پر جاری بیان میں مشورہ دیا گیا کہ ’کھانے کو زیادہ دیر تک محفوظ رکھنے سے گریز کریں۔رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ نے سفر حج کے دوران عازمین کو فوڈ پوائزننگ سے محفوظ رکھنے کے لئے مفید مشورہ دیا ہے۔عازمین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ ’کوئی بھی ایسا کھانا جس کا رنگ یا خوشبو بدل گئی ہو، کھلی اور بغیر دھلی چیزوں کے کھانے سے گریز کریں.

وزارت نے عازمین کو اپنی دواؤں کو مناسب طریقے سے رکھنے، صحت کے مسائل سے بچنے اور مناسک حج آسانی سے کرنے کی ضرورت پربھی زور دیا۔جاری کی گئی ہدایات کے مطابق عازمین اپنی دواؤں کو 1 فولڈر میں اور دوسرے لوگوں کی دواؤں سے فاصلے پر رکھیں۔

پٹرول کی قیمت سے متعلق بڑی خوشخبری

وزارت کی جانب سے مزید مشورہ دیا گیا کہ وہ فلائٹ ڈاکٹر یا سپروائز کو مریض کی صحت کے حوالے سے آگاہ کریں اور اسکی صحت کے حوالے سے میڈیکل رپور ٹ کی1کاپی ساتھ لائیں.دوسری جانب ’الزمازمہ‘ کمپنی عازمین حج کو انکی رہائش تک آب زم زم کی فراہمی یقینی بنانے میں مصروف ہے۔الزمازمہ کمپنی میں فیلڈ سروس سینٹرز کے اسسٹنٹ جنرل سپروائزر ڈاکٹر محمد سرحان کے مطابق عازمین حج کو اگر کسی وجہ سے آب زم زم ان کی رہائش پر نہیں مل پارہا تو وہ اپنے کارڈ کے کیو آر کوڈ کے ذریعے آرڈر دے کر منگوا سکتے ہیں، انہیں انکی رہائش گاہ پر فراہم کردیا جائیگاڈاکٹر محمد سرحان کا مزید کہنا تھا کہ عازمین کے استقبالیہ مراکز پر 330 ملی لٹرزم زم کی بوتلیں فراہم کرنے کا سلسلہ بھی جاری کیا گیا ہے جب کہ عازمین حج کو مملکت سے واپس جاتے ہوئے زم زم فراہم کیا جاتا ہے تاکہ حجاج اچھی یادیں لے کر اپنے ممالک واپس جائیں۔

ہونڈا سی ڈی 70کی تازہ قیمت سامنے آ گئی

Author

اپنا تبصرہ لکھیں