بلوچستان،واشک میں خطرناک حادثہ، 28 جاں بحق

بلوچستان،واشک میں خطرناک حادثہ، 28 جاں بحق

بلوچستان کے ضلع واشک میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب1مسافر بس کھائی میں گرنے سے اٹھائیس 28 مسافر جاں بحق ہوگئے جب کہ دیگر زخمی ہوگئے۔ لیویز فورس تھانہ کے انچارج اشفاق احمد نے بتایا کہ تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس این85 گوادر ٹو کوئٹہ قومی شاہراہ پر واشک کے پہاڑی علاقے میں کھائی میں جا گری، جسکے نتیجے میں تین خواتین اور 1 بچے سمیت 28 افراد جان سے چلے گئے اور بچوں وخواتین سمیت 2دوجن سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے، جنہیں بسیمہ ہسپتال منتقل کردیا گیاریسکیو اہلکاروں کے مطابق: یہ حادثہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب پیش آیا اور رات کی تاریکی میں ریسکیو کارروائیوں میں مشکلات پیش آئیں۔

بس کھائی میں گرنے کے باعث زیادہ تر اموات موقعے پر ہوئیں جب کہ زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا.ریسکیو کی کارروائیوں میں پاکستان آرمی ، لیویز،پولیس ودیگر اداروں نے حصہ لیا۔ شہباز شریف نے واشک میں ٹریفک حادثے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

آئی ایم ایف کا مطالبہ،طلبا کیلئے بری خبر آگئی

وزیراعظم آفس سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ اس مشکل گھڑی میں سوگوار خاندانوں کیساتھ کھڑے ہیں اور ان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں .صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے اس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور سردار عبدالرحمن کھیتران نے مزید کہا کہ افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جان سے جانے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت اور ان کے صبر جمیل کی دعا کی۔ ایسے حادثات سے بچنے کیلئے موثر اقدامات کیے جانے چاہیئیں ۔ ٹریفک قوانین کی پاسداری ایسے حادثات سے بچنے کیلئے انتہائی اہم ہے

ہونڈا سی ڈی 70کی تازہ قیمت سامنے آ گئی

Author

بلوچستان،واشک میں خطرناک حادثہ، 28 جاں بحق“ ایک تبصرہ

  1. بیں ندی کے پل پر روڈ لائٹس تا حال نہ لگائی جاسکیں
    جس کی وجہ سے خدانخواستہ کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے
    شکر گڑھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) نہیں ندی پر تعمیر کیے گئے ہیں جو کہ شام ہوتے ہی اسی پل سے گزر کر اپنی منزل پر نے پل پر روڈ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے خدانخواستہ کسی واپس پہنچتے ہیں۔ ہیوی ٹریفک کے رش اور مکمل اندھیرے بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔ موضع اخلاص کی وجہ سے پل پر سے گزرتے ہوئے شدید دشواری کا پور ، کوٹ نیناں ، بڑا بھائی مسرور شاہ پور ، چھال اور سامنا کرنا پڑتا ہے۔ عوام نے پاکستان وزیراعظم صاحب ،محکمہ شاہرات پنجاب کے سکھو چک سمیت سیکڑوں چھوٹے بڑے دیہات و قصبات حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر نالہ نہیں ندی کے کے سیکڑوں افراد کا روبار زندگی کے لئے شکر گڑھ شہر آتے پل پر روڈ انٹس لگانے کا کام مکمل کیا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں