کے پی میں تین مختلف آپریشنز ،23 دہشت گرد ہلاک، ساتھ جوان شہید
فورسز کی کے پی میں تین مختلف آپریشنز کے دوران 23 دہشتگرد ہلاک اورساتھ فوجی جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے کے پی میں ہونے والے آپریشنز کی تفصیلات جاری کردی گئیں ہیں، جس کے مطابق فورسز کی جانب سے کے پی میں تین مختلف آپریشنز کے دوران 23 دہشتگرد مارے گئے.آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ پشاورمیں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن میں چھ دہشتگرد مارے گئے جبکہ آپریشن کےدوران کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ٹانک میں آپریشن کےدوران دس دہشتگرد ہلاک ہوگئے، باغ میں سیکورٹی فورسز نےآپریشن کیا، اسی دوران ساتھدہشتگرد مارے گئے اور دو زخمی ہوئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پانچ فوجی جوانوں سے شہادت کو گلے لگالیا.شہدا ء میں سپاہی تیمور ملک ،سپاہی نادر،سپاہی محمد یاسین،نائیک محمداشفاق بٹ اور لانس نائیک سیددانش افکار شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں گولیاں ،ہتھیار، دھماکا خیز مواد برآمد ہوئی جبکہ ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز کئے گئے،
فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔لانس نائیک سید دانش افکار شہید کی عمر تیس سال اور تعلق ضلع پونچھ سے ہے ،
انھوں نے چھ سال تک مادر وطن کے دفاع کیلئےفرائض انجام دئیے۔نائیک محمداشفاق بٹ شہید کی عمر 32 سال جبکہ تعلق ضلع کہوٹہ سے ہے، انھوں نے دس سال تک پاک فوج میں خدمات سرانجام دیں۔سپاہی محمد یاسین شہید کی عمرتئیس سال جبکہ تعلق ضلع خوشاب سے ہے ، انھوں نےساڑے 1 سال پاک فوج میں خدمات سر انجام دیں۔32 سال کا سپاہی تیمور ملک شہید کا تعلق لیہ سے ہے، شہید نے گیارہ سال تک دفاع وطن کےفرائض سر انجام دیئے جبکہ شہدا میں سب سے کم عمربائیس سالہ سپاہی نادر صغیر شہید ہیں، ضلع باغ کے رہائشی اور دو سال تک پاک فوج میں خدمات انجام دیں۔
سمجھوتے کیلئے دباؤ کا سامنا، سیاسی پیادہ نہیں بنوں گا،ملک ریاض