کوئٹہ: امتحانی سینٹرز فروخت ہونے کی اطلاعات پر محکمہ اینٹی کرپشن انکوائریز متحرک

کوئٹہ: امتحانی سینٹرز فروخت ہونے کی اطلاعات پر محکمہ اینٹی کرپشن انکوائریز متحرک

کوئٹہ: امتحانی سینٹرز فروخت ہونے کی اطلاعات پر محکمہ اینٹی کرپشن انکوائریز متحرک ہوگئیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ہدایات پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عبدالواحد کاکڑ نے معاملے کی تحقیقات کیلئے تین ٹیمیں تشکیل دیدیں تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر عبدالواحد کاکڑ نے کوئٹہ شہر کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔جہاں انہوں نے کوئٹہ سینٹرل اسکول کے دو مراکز، اسلامیہ اسکول اور کالج کے 4، ٹیکنیکل اسکول اور اسپیشل اسکول کے دو دو جبکہ یزدان خان اسکول کے ایک امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔
اورمعائنے کے دوران اسپیشل اسکول میں ایک کیس پایا جس کو رپورٹ کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں