ٹی20 ورلڈ کپ 2024: نیویارک میں کرکٹ کے جدید ترین اسٹیڈیم کے آغاز پر آئی سی سی ’پرجوش‘

نیویارک میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے بنائے گئے کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح

ناساؤ کاونٹی نیویارک میں عارضی انتظامات کے تحت بنائے گئے کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح ہو گیا ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ کی دنیا میں میں متعارف ہونے والے اس نئے وینیو کے کھلنے اور یہاں بھارت اور پاکستان جیسی ٹیموں کے درمیان بڑے مقابلے کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا ۔اسٹیڈیم کا افتتاح بدھ کے دن کیا گیا، جہاں پاکستان سے معروف اور سابق کرکٹر شعیب ملک، ویسٹ انڈیز کے سابق سٹار کھلاڑی کرٹلی ایمبروز اور جمیکا سے تعلق رکھنے والے دنیا کے معروف ایتھلیٹ یوسین بولٹ بھی موجود تھے۔اس اسٹیٹڈیم میں 34 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی جگہ ہے۔اسٹیڈیم لاس ویگاس فارمولا ون سرکٹ کے انفراسٹرکچر کی طرز پر بنایا گیا ہیں اور اس میں استعمال ہونے والی ڈراپ ان پچز فلوریڈا میں تیار ہوئی ہیں۔اسٹیڈیم 9 جون کو پاکستان اور بھارت کی روایتی حریف ٹیموں کے درمیان میچ کی میزبانی کے لیے بالکل تیار ہے ،توقع کی جا رہی ہے کہ پاکستان اور بھارت نڑاد امریکیوں کی بڑی تعداد یہ میچ دیکھنے کے لیے اسٹیٹڈیم میں موجود ہو گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں