بلوچستان کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

بلوچستان کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

کوئٹہ: ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ کی تشکیل کے معاملے میں اتحادیوں میں کوئی اختلاف نہیں، وزارتوں کا فارمولا طے ہوگیا ہے اور جلد اعلان ہو جائے گا۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کوئٹہ پریس کلب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صدر پریس کلب اور صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کہا کہ بلوچستان میں ہمیشہ کی طرح اس بار بھی اتحادی حکومت بنی ہے۔شاہد رند نے کہا کہ کابینہ کا فیصلہ اتحادی جماعتوں نے مشاورت سے کرنا ہوتا ہے،

اس بار بھی وہی ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کابینہ کا فارمولا طے ہوگیا ہے جبکہ جلد اعلان کیا جائے گا، کابینہ نے انہی دنوں میں حلف اٹھانا تھا مگر وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو اچانک اپنے بھائی کے علاج کے سلسلے میں بیرون ملک جانا پڑا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کی واپسی پر کابینہ ارکان حلف اٹھائیں گے، کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے اتحادیوں کے درمیان کوئی تنازع یا اختلاف نہیں ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تاحال حکومت میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، اے این پی اور بی اے پی شامل ہیں۔

پشین،کرپشن بے نقاب کرنے پر صحافی کیساتھ بدتمیزی

امریکی سفارتخانے کے وفد کا دورہ اڈیالہ جیل

Author

اپنا تبصرہ لکھیں