امریکی سفارتخانے کے وفد کا دورہ اڈیالہ جیل
امریکن ایمبیسی کے تین رکنی وفد نے حال ہی میں اڈیالہ جیل کا دورہ کیا اور اسے سزا یافتہ قاتل ظاہر جعفر تک قونصلر رسائی دی گئی۔ مائیکل مرفی، اسامہ حنیف اور نوید غازی پر مشتمل وفد نے جیل روانگی سے قبل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں جعفر سے تقریباً 30 منٹ تک ملاقات کی۔ جعفر کو سابق سفارت کار کی بیٹی نور مقدم کے قتل کیس میں سزا سنائی گئی تھی اور وہ اس وقت اپنی سزا کاٹ رہے ہیں۔
راولپنڈی: امریکی سفارت خانہ کے وفد نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتخانے کے وفد اڈیالہ جیل کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے نور مقدم قتل کیس کے مجرم ظاہر جعفر سے ملاقات کی ہے۔امریکی سفارتخانے کے وفد کو مجرم ظاہر جعفر تک قونصلر رسائی دی گئی، امریکی سفارتخانہ کے وفد کی مجرم ظاہر جعفر سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ روم میں ملاقات کرائی گئی۔وفد میں مائیکل مرفی، اسامہ حنیف اور نوید غازی شامل تھے، ملاقات ختم ہونے پر امریکی سفارتخانہ کا وفد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگیا۔واضح رہے کہ مجرم ظاہر جعفر کو سابق سفارتکار کی بیٹی نور مقدم کے قتل میں سزا سنائی گئی جس کے بعد وہ قیدہے۔یاد رہے کہ ظاہر جعفر امریکی شہریت بھی رکھتا ہے جس نے اپنی سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔