ہرنائی میں دھماکا، 11مزدور جاں بحق

ہرنائی میں دھماکا، 11مزدور جاں بحق

ہرنائی میں دھماکا، 11مزدور جاں بحق

بلوچستان کے ضلع ہرنائی کی تحصیل شاہرگ میں کان کنوں کی گاڑی کے قریب زوردار دھماکے کے نتیجے میں 11 مزدور جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق دھماکا آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات میں مصروف ہیں۔

بلوچستان حکومت کی مذمت

بلوچستان حکومت نے دہشتگردی کے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ واقعے کے تمام شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، جبکہ زخمیوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا ردِعمل

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ بلوچستان کے امن کو تباہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی، اور حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا عزم

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور واقعے میں ملوث عناصر کو جلد کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں