سعودی ایئر لائنز کے کرایوں میں بڑی کمی

سعودی ایئر لائنز کے کرایوں میں بڑی کمی

سعودی ایئرلائن کی جانب سے ہر سال یوم سعودی عرب 23 ستمبر کے موقع پر ایئر لائن ٹکٹس پر بڑا ڈسکاؤنٹ دیا جاتا ہے، چوں کہ دنیا بھر سے عمرہ کی ادائیگی کیلئے لوگ بڑی تعداد میں سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں تو اس ڈسکاؤنٹ آفر کے ذریعے بازاروں لوگوں کو ایئر لائن ٹکٹ میں بڑا ریلیف ملتا ہے۔ گزشتہ سال سعودی ایئر لائن میں ایک مخصوص وقت کیلئے اپنے تمام ایئر لائن ٹکٹس پر پچاس فی صد ڈسکاؤنٹ دیا تھا تاہم اس مرتبہ پچاس فی صد تک اور پچاس فی صد سے زیادہ ڈسکاؤنٹ دیا گیا ہے۔ٹریول ایجنٹ عامر مشتاق نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح سعودی ایئر لائن نے اس مرتبہ بھی یوم سعودی عرب پر ایئر لائن ٹکٹس میں بڑا ڈسکاؤنٹ آفر کیا ہے اس کیلئے تیس اگست تک عمرہ ٹکٹ کی بکنگ کرانیوالوں کو ڈسکاؤنٹ دیا جائیگا. اور اس میں شرط یہ ہے کہ سفر 1 ستمبر سے تیس نومبر تک کرنا ہوگا۔

عامر مشتاق نے کہا کہ اس وقت اسلام آباد سے جدہ کا ٹکٹ کم سے کم 1 لاکھ 25 سے تیس ہزار میں دستیاب ہے، سعودی ایئرلائن کے ڈسکاؤنٹ کے بعد اس ٹکٹ کی قیمت نوے ہزار سے ایک لاکھ روپے ہو گئی ہے لیکن اس میں بھی ایک سٹاپ کا اضافہ کیا گیا ہے، گزشتہ سال سعودی ایئرلائن نے جب یہ ڈسکاؤنٹ آفر دی تھی اس وقت یہی ٹکٹ ستر ہزار روپے کا ہو گیا تھا۔ گزشتہ سال ڈسکاؤنٹ آفر کا بہت فائدہ تھا اور بڑی بچت ہوتی تھی تاہم اس مرتبہ ڈسکاؤنٹ آفر سے کچھ زیادہ فائدہ نہیں ہوگا۔ٹریول ایجنٹ محمد طلحہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال سعودی ایئر لائن کی جانب سے تمام مسافروں کے ایئر لائن ٹکٹ پر ڈسکاؤنٹ دیا گیا تھا تاہم اس مرتبہ 1 مخصوص کیٹگری کا ٹکٹ بک کرنے والوں کو ڈسکاؤنٹ دیا جائیگا.

اس مرتبہ جو ڈسکاؤنٹ آفر لگائی گئی ہے وہ تمام اکانومی کلاس کے ٹکٹ پر نہیں لگائی گئی بلکہ لوئر اکانومی کلاس جیسا کے ٹینگو، لیما کیٹگری جو ایئر ٹکٹ سسٹم میں دکھائی دے رہی ہوتی ہے اس پر ڈسکاؤنٹ ہے جبکہ اس سے اوپر والی ہائیر اکانومی کلاس پر کوئی زیادہ ڈسکاؤنٹ نہیں دیا گیا۔پی آئی اے نے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔پی آئی اے نے کراچی سے جدہ اور مدینہ کے لیے کرایوں میں 30 یفصد کمی کا اعلان کیا ہے، کراچی سے جدہ اور مدینہ جانے کے لیے یکطرفہ کرایہ 56 ہزار بشمول ٹیکس کردیا گیا ہے۔کراچی سے جدہ اور مدینہ کا دو طرفہ کرایہ 88 ہزار بشمول ٹیکس کردیا گیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ رعایتی کرایوں کے ٹکٹ 31 اگست 2024 تک جاری رکائے جاسکیں گے، رعایتی کرائے پر 30 ستمبر 2024 تک سفر کیا جاسکے گا

Author

اپنا تبصرہ لکھیں