اسلام آباد کے تعلیمی ادارے دوسرے دن بھی بند رہیں گے
اسلام آباد کی انتظامیہ نے شہر میں دوسرے روز بھی تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شہر بھر میں تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بروز منگل بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق وفاقی دارالحکومت کے تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔
Author
Post Views: 21