پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

بھارت اور پاکستان کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

بھارت اور پاکستان کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

پاکستان بھارت نے ایک دوسری کی جیلوں میں موجود قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا۔پاکستان نے بھارت کو اڑتیس پاکستانی دفاعی اہلکاروں اور بھارتی جیل میں قید چار سو باون پاکستانی شہریوں اور ماہی گیروں کی فہرست فراہم کی ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ممتاززہرا بلوچ کے مطابق پاکستان نے قیدیوں اور ماہی گیروں کی فہرست بھارت کے حوالے کی ہے جب کہ لاپتہ 38 پاکستانی دفاعی اہلکاروں کی فہرست بھی بھارتی حکام کو دیدی ہے۔ جن 1965 اور 1971 کی جنگوں کے بعد سے بھارت کی تحویل میں موجود اہلکاروں بھی شامل ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ہر سال 1 جنوری اور یکم جولائی کو ان فہرستوں کا ایک ساتھ تبادلہ کیا جاتا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے سزا مکمل کرنے والے تمام پاکستانی قیدیوں کی فوری رہائی اور وطن واپسی کا مطالبہ کیا ہے اور جسمانی و ذہنی معذور قیدیوں تک خصوصی قونصلر رسائی کی درخواست کی ہے۔ترجمان کے مطابق پاکستانی جیلوں میں 2سو 54 بھارتی شہری اور ماہی گیر قید ہیں جب کہ بھارتی جیلوں میں 4سو 52 پاکستانی یا مبینہ پاکستانی اور ماہی گیر قید ہیں۔

عمران خان پر مقدمات ،امریکہ کا بھی رد عمل آگیا

ایک جولائی سے گھریلو صارفین پر عائد فکسڈ چارج کی تفصیلات سامنے آگئی

اپنا تبصرہ لکھیں