گیس قیمتوں سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ
وفاقی حکومت نے گیس کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اوگرا کی سفارشات مسترد کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں دس فیصد کمی کے فیصلے کی موجودگی میں حکومت نے یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی گیس کی قیمتوں میں کمی کی سفارشات مسترد کر دی گئیں، ای سی سی نے گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتیں برقرار رکھنے کی منظوری دے دی۔کیپٹو پاور کے لیے گیس ٹیرف 250 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی منظوری دیدی۔گئی،
کیپٹوکیلئے گیس ٹیرف 2750 سے بڑھا کر 3000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس کے نرخوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی شرائط کے باعث کیا گیا، کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس کے نرخوں میں اضافے سے 76 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوگا۔اوگرا نے ایس این جی پی ایل کے لیے گیس کی قیمت میں 10 فیصد اور ایس ایس جی سی ایل کے لیے 4 فیصد کمی کا فیصلہ کیا تھا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اوگرا نے یکم جولائی 2024 سے گیس کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے اور یکم جنوری 2025 سے قیمتوں میں دوبارہ تبدیلی کی جائے گی۔