آٹا مزید مہنگا ہوگیا

آٹا مزید مہنگا ہوگیا

پشاور میں سستا ہونے کے بعد آٹا پھر مہنگا ہونا شروع ہو گیا، آٹا کا بیس(20) کلو تھیلا مہنگا ہو گیا۔1ہفتے کے دوران مکس آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت میں 2 سو روپے کا اضافہ ہوا ہے،پشاور میں مکس آٹے کے تھیلے کی قیمت 18 سو سے بڑھ کر دوہزار ہو گئی ہے۔ ایک ہفتے کے دوران فائن آٹے کا بیس کلو تھیلا پورے 1 سو سو روپے مہنگا ہو نے سے قیمت 2ہزارسے بڑھ کر2100 روپے ہو گئی ہے۔پنجاب میں دس کلو آٹے کے تھیلے کا سرکاری ریٹ 7 سو 50 روپے مقرر ہے، جبکہ بازار میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 100 سے 150 روپے اضافی قیمت میں فروخت ہو رہا ہے۔دوسری جانب پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں من مانے اضافے پر مریم نواز نے سخت نوٹس لیا ہے،

جسکے بعد پنجاب بھر میں فلور ملز، ڈیلرز اور پرچوں فروشوں کیخلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ۔پنجاب کے وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا کہ آٹے کی قیمت میں مصنوعی اضافہ کرنے والوں کیخلاف مقدمات بھی درج کئےجائینگے،پنجاب کے وزیر خوراک نے مزید کہا کہ مارکیٹ میں مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں کو بے نقاب کیا جا رہا ہے۔گراں فروشی کیخاف صوبے بھر میں 5 سو 23 فلور ملز، آٹا ڈیلرز اور ریٹیل شاپس کی چیکنگ کی گئی، گراں فروشی، نامکمل لیبلنگ اور ناقص انتظامات پر ساتھ لاکھ 20 ہزار کے جرمانے کئے گئے اور متعدد کو وارننگ نوٹس جاری کیئے گئے۔

گیس قیمتوں سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑ ا اضافہ

اپنا تبصرہ لکھیں