چین کا دورہ کامیاب رہا، سی پیک ٹو پر کام تیزی سے آگے بڑھے گا، وزیراعظم

وفاقی کابینہ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی سفارش پر نیشنل سکول فار پبلک پالیسی ے بورڈ آف گورنرز میں نجی اور تعلیمی شعبےسے ممبران کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے وزارتِ انسانی حقوق کی سفارش پر اسلام آباد کے لیے نیشنل کمیشن فار ہیومین رائیٹس کے رکن کی تعیناتی کا عمل شروع کرنے اور اس کو پایہئ تکمیل تک پہنچانے کے لیے کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سفارش پر ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ 2024 کی اصولی منظوری دیتے ہوئے اس پر وزارتِ قانون و انصاف کو ضروری نظر ثانی کرنے کی ہدایت کی۔ ایکٹ کے تحت نیشنل ڈیجیٹل کمیشن اور پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کی تشکیل دی جائیں گی۔ ایکٹ کے تحت پاکستان کی معیشت کی ڈیجیٹائزیشن اور پیپر لیس گورننس کے ہدف کو حاصل کیا جاسکے گا۔ بل کے تحت نیشنل ڈیجیٹل کمیشن پالیسی ساز ادارہ ہوگا جو وفاقی اور صوبائی ممبران پر مشتمل ہوگا اور اس کی سربراہی وزیراعظم خود کریں گے۔

ڈیجیٹل پاکستان کے مقاصد کے حصول کے لیے پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی قائم کی جائے گی جو ایک کارپوریٹ ادارہ ہوگا اورجس کے پاس مالی اور انتظامی اختیارات ہوں گے۔ ایکٹ کا مقصد پاکستان کی معیشت، گورننس اور سروسز سیکٹر کو بین الاقوامی سطح پر رائج جدید ڈیجیٹل نظام سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ وفاقی کابینہ نے وزارتِ قانون و انصاف کی سفارش پر ثالثی قانون کے مسودے پر ضروری قانون سازی کی اصولی منظوری دی۔

کابینہ نے اس حوالے سے آئین کی شق 144 کے تحت صوبوں کے ساتھ مشاورت کی بھی منظوری دی۔ وفاقی کابینہ نے وزارتِ قانون و انصاف کی سفارش پر قومی احتساب بیورو اور سری لنکا کے ادارے کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی۔ اس مفاہمتی یادداشت کے تحت دولت مشترکہ کے رکن ممالک کی حیثیت سے دونوں ممالک کے درمیان رشوت اور رقوم کی غیر قانونی ترسیل کے خاتمے کے لیے تعاون کو فروغ ملے گا۔ وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے سرکاری ملکیتی ادارے کے13 اور20 مئی2024 کو منعقد ہونے والے اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔ وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 23 اور27 مئی 2024 کو منعقد ہونے والے اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔ وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے5جون 2024 کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کردی۔

اپنا تبصرہ لکھیں