وزیراعظم چین کے دورے پر کونسے اہم مقصد کیلئے گئے۔اہم راز سے پردہ فاش
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دورہ چین دونوں ممالک کی شراکت داری کو مزید مثبت سمت دینے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔وزیراعظم چین کے سرکاری دورہ پر چین کیلئے روانہ ہوگئے۔وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خارجہ ونائب وزیراعظم و اسحاق ڈار بھی شہباز شریف کے ہمراہ موجود ہیں۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک ، وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ،وفاقی وزیر احسن اقبال بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف چینی وزیرِاعظم لی چیانگ چینی صدر شی جن پنگ اور کی خصوصی دعوت پر چار ے آٹھ جون تک چین کا دورہ کر رہے ہیں۔شہباز شریف کا دورہ چین، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے اور پاکستان چین اسٹریٹجک و اقتصادی تعلقات کے مزید فروغ کے لیئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ وزیرِاعظم اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں چینی شہر شینزن جائینگے،۔شہباز شریف دونوں ممالک کی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں کے مابین شراکت داری کے فروغ کے لئے چین کے شہر شینزن میں بزنس فورم میں شرکت کرینگے.وزیرِ اعظم چینی ون ونڈو آپریشن کے مشاہدے کے لیئے نانشان ون ونڈو کا دورہ بھی کرینگے۔ وزیرِاعظم شینزن میں ہواوے کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کرینگے .
وزیراعظم دورے کے دوسرے مرحلے میں بیجنگ جائینگے. بیجنگ میں شہباز شریف کی چینی اعلی قیادت سے ملاقات ہوگی۔وزیراعظم چینی ہم منصب، لی چیانگ اور چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقاتیں کرینگےوزیرِ اعظم چین اور پاکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کرینگے.شہباز شریف بیجنگ میں اعلی سرکاری عہدیداران، مختلف کمپنیوں کے سربراہان اور چینی سرمایہ کاروں سے ملاقات کرینگے۔ بیجنگ میں وزیرِاعظم عوامی یادگار کا دورہ بھی کر ینگے.وزیرِاعظم اپنے دورہ چین کے آخری مرحلے میں چینی شہر شیان جائینگے.وزیراعظم اعلی مقامی قیادت سے ملاقاتوں کیساتھ ساتھ چینی زرعی ترقی کے حوالے سے جدید ٹیکنالوجی کے مشاہدے کے لئے ماڈل فارمز و گرین ٹیکنالوجی کمپنیوں کا دورہ کرینگے.دورے کے دوران پاکستان اور چین کے مابین نہ صرف سی پیک کے دوسرے مرحلے، اسٹریٹجک شراکت داری بلکہ تجارت و سرمایہ کاری، دفاع، قومی و علاقائی سلامتی، توانائی، خلائی تحقیق، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم و ہنر اور تقافتی شعبے میں تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوگی۔