ایپکس کمیٹی اجلاس

ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس شروع،کونسے اہم فیصلے ہوئے؟جانیے

ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس شروع،کونسے اہم فیصلے ہوئے؟جانیے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اپیکس کمیٹی کا دسواں اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا جس میں سرمایہ کاری کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ، عطاء تارڑ، محمد اورنگزیب، و محسن نقوی، وزیر دفاع خواجہ آصف، اویس لغاری اور دیگر شریک ہوئے۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور، پنجاب کے وزیراعلیٰ مریم نواز، سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی بھی شریک تھے، چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز بھی اجلاس میں موجود ہوئے.

پاکستانی اینکر اور مونا خان یونان میں گرفتار

اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری کے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔ شرکاء نے اپیکس کمیٹی کے گزشتہ اجلاسوں کے فیصلوں پر عمل درآمد پر اظہار اطمینان کیا۔اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتوں کو ایس آئی ایف سی میں ساتھ لیکر چل رہے ہیں، متحدہ عرب امارات نے دس ارب ڈالر پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے مختص کردئیے ہیں، ہم نے کشکول توڑ دیا ہے  دوست ممالک نے بھی ایس آئی ایف سی کے اقدامات کو سراہا، عسکری قیادت نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے،غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل سرخ فیتہ برداشت نہیں کیا جائیگا.شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وقت گزرنے کیساتھ ایس آئی ایف سی کی کامیابیوں نے ناقدین کا منہ بند کردیا،

ایس آئی ایف سی ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، صوبائی حکومتیں ایس آئی ایف سی پر اعتماد کرتی ہیں، ایس آئی ایف سی کے حوالے سے افسران مل جل کر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ ہفتوں میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جانےکا موقع ملا، یو اے ای میں دوسرےممالک کے زعماء اور وفودسے ملاقاتیں ہوئی، مجھے خوشی ہوئی انہوں نے ایس آئی ایف سی پر اظہار اطمینان کیا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایس آئی ایف سی نےقانونی شکل اختیارکی تو خدشات کا اظہار کیاگیا، ہم اپنے اہداف کو ایس آئی ایف سی کے ذریعے حاصل کرینگے، ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے غیرملکی فرم ہائر کرلی ہے۔

وزیر اعظم اور آئرلینڈ کے وزیر اعظم کا ٹیلی فونک رابطہ،کیا اہم باتیں ہوئیں،جانیے

اپنا تبصرہ لکھیں