حکومت عوام کو440وولٹ کاجھٹکادینے کوتیار

حکومت عوام کو440وولٹ کاجھٹکادینے کوتیار

حکومت نے بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی ہے، بجلی کے قیمت میں تین روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے،مزید تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے نے اپریل کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں تین روپے 49 پیسے فی یونٹس اضافے کی درخواست دائر کر دی ہے، درخواست پر نیپرا تیس مئی کو سماعت کریگی،سی پی پی اے کی درخواست منظور ہونے کے بعد بجلی صارفین پر 35 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑیگا، آئی ایم ایف کی سخت شرائط کے پیش نظر نیپرا کی جانب سے درخواست کی منظوری دیئے جانے کا بہت امکان ہے۔

قبل ازیں نیپرانے کے الیکٹرک کے پانچ سالہ پاور ایکوزیشن پروگرام کی منظوری دیدی ہے، 2024ء سے 2028ء تک پروگرام کی منظوری کراچی میں بجلی کی پائیدار مستحکم فراہمی کے لیے دی گئی۔ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک نے بیس مارچ 2023 کو پاور ایکوزیشن کا جامع منصوبہ جمع کروایا تھا، پانچ سالہ پروگرام میں قابل تجدید توانائی، مقامی فیول اور نیشنل گرڈ سے بجلی کا حصول شامل ہے۔کےالیکٹرک سولر اور ونڈ انرجی

سمیت 1282 میگاواٹ قابل تجدید توانائی اپنے جنریشن مکس میں شامل کریگی، جنریشن مکس میں 270 میگاواٹ سولر اور دھابیجی کے قریب 200 میگاواٹ کا ہائبرڈ پلانٹ شامل ہیں۔

پاکستانیوں نے چائے پر 54 کروڑ 74 لاکھ ڈالر خرچ کر دیے

سرکاری آسامیاں ختم، گاڑیوں کی خریداری بند؛ آئی ایم ایف کو کفایت شعاری منصوبہ پیش

Author

اپنا تبصرہ لکھیں