پاکستانیوں نے چائے پر 54 کروڑ 74 لاکھ ڈالر خرچ کر دیے

پاکستانیوں نے چائے پر 54 کروڑ 74 لاکھ ڈالر خرچ کر دیے

پاکستانی چائے کے دیوانوں نے گزشتہ 10 ماہ میں چائے کی درآمد پر 540 ملین ڈالر خرچ کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے 10 ماہ میں پاکستانیوں نے چائے کی درآمد پر 547.4 ملین ڈالر خرچ کیے جو کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ہے۔ درآمد پر 547 ملین ڈالر خرچ ہوئے، گزشتہ مالی سال کے دس ماہ میں 46٨ ملین ڈالر کی چائے درآمد کی گئی تھی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دس ماہ میں پندرہ فیصد اضافے کیساتھ 219 ہزار 66 ٹن چائے درآمد کی ، گزشتہ مالی سال کے دس ماہ میں 190 ہزار 830 ٹن چائے درآمد کی گئی تھی ۔ چوپیس اپریل کو چائے کی درآمد میں دس فیصد کمی ہوئی، پانچ کروڑ بائیس لاکھ ڈالر مالیت کی چائے درآمد کی گئی اور چوبیس مارچ کو پانچ کروڑ 85 لاکھ ڈالر کی چائے درآمد کی گئی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں