پاکستان پنشن سسٹم میں اصلاحات کرے، ایشیائی ترقیاتی بینک کا مشورہ

پاکستان پنشن سسٹم میں اصلاحات کرے، ایشیائی ترقیاتی بینک کا مشورہ

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو پنشن سسٹم میں اصلاحات لانے کا مشورہ دیا ہے۔جارجیا میں میڈیا بریفنگ کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک کے سینئر ماہر اقتصادیات ایکو ککاوا نے کہا اگر پاکستان نے اقدامات نہ اٹھائے تو یہ اخراجات اگلے 10 سال میں 100 کھرب تک پہنچ جائیں گے،انھوں نے کہا پاکستان میں پنشن کا نظام کم شراکت کی شرح کا شکار ہے جس کیوجہ سے یہ طویل عرصے تک چلنے کے لیے پائیدار نہیں ہے، خیال رہے مالی سال 2024 میں قومی پنشن کی لاگت 20 کھرب تک پہنچنے کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں