کان کنی سی پیک فیز 2 کا ترجیحی علاقہ ہے،احسن اقبال

کان کنی سی پیک فیز 2 کا ترجیحی علاقہ ہے،احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات و بین الصوبائی رابطہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ مائننگ، سی پیک فیز 2 کا ترجیحی شعبہ ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے چاغی بلوچستان میں کام کرنے والی چینی کان کنی کمپنی (ایم آر ڈی ایل سیندک) کے چیئرمین وانگ جک چنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔ملاقات میں منرل انڈسٹریل پارک کے قیام کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے چاغی میں مائننگ کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے چینی کمپنی کی کوششوں کو سراہا ہے۔

ملاقات میں نیشنل پاور گرڈ کے قیام سے چینی کمپنی کی توانائی کی ضروریات پوری کی جا نے پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ نیشنل پاور گرڈ کے قیام سے صوبے میں مائننگ کے تمام منصوبوں کی آپریشنل لاگت کم ہو جائے گی۔ کمپنی کی طرف سے بتایاگیا کہ بلوچستان میں سیندک کاپر گولڈ پروجیکٹ ایم سی سی ٹی ریسورسز ڈیولپمنٹ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے چلایا جاتا ایم سی سی ٹی نے پاکستان میں ایک معدنی صنعتی پارک کے قیام کی تجویز پیش کی جس میں کاپر/لیڈ/زنک ریفائننگ اور گہری پروسیسنگ شامل ہے، جس سے معدنی مصنوعات میں مزید ویلیو ایڈیشن ہو گا۔ معدنی صنعتی پارک سرمایہ کاروں کو دھاتی ریفائنریوں اور پروسیسنگ پلانٹ میں سرمایہ کاری کےلئے بھی راغب کرے گا جو تاروں، سلاخوں، پلیٹ اور دیگر مصنوعات تیار کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں