چھ لاکھ سے زیادہ ٹیکس نادہندگان کی نشاندہی، موبائل فون سمیں بند کرنے کا فیصلہ
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 666,671 ٹیکس نادہندگان کی نشاندہی کی ہے، جو اپنے ٹیکس ادا نہیں کر رہے۔ حکومت آمدن بڑھانے کے لیے ہنگامی اقدامات کر رہی ہے اور ایسا ہی ایک اقدام ان نادہندگان کے موبائل فون سمز کو بلاک کرنا ہے۔ ایف بی آر کے احکامات کے مطابق اب یہ افراد اپنے موبائل فون کی سمیں استعمال نہیں کر سکیں گے۔ 66,000 سے زیادہ ایسے لوگوں کی نشاندہی کی گئی ہے جنہیں اپنے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی ضرورت ہے لیکن وہ ایسا نہیں کر رہے ہیں۔
ایسے افراد ریونیو کی ایکٹو ٹیکس پیر لسٹ میں شامل نہیں ہیں، اور ان کے کنکشن کسی بھی وقت بند ہو سکتے ہیں۔ ایف بی آر نے پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیوں کے لیے 15 مئی تک عملدرآمد رپورٹ جمع کروانا لازمی قرار دیا ہے۔ حکومت موجودہ معاشی مشکلات کے باعث مزید ریونیو اکٹھا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ حال ہی میں وزیراعظم نے کرپشن میں ملوث ایف بی آر کے 12 افسران کو او ایس ڈی جاری کرتے ہوئے ان کے خلاف انکوائری کے احکامات بھی جاری کیے تھے۔
میں 5سال ایک ماہ بلوچستان ہائیکورٹ کا چیف جسٹس رہا، مجھے معلوم ہے کہ کتنی مداخلت ہوتی ہے،چیف جسٹس