چمن میں فائرنگ، ایف سی اہلکار جاں بحق

چمن میں فائرنگ، ایف سی اہلکار جاں بحق

چمن کلی حاجی حبیب کے قریب نامعلوم افراد نے فرنٹیئر کور (ایف سی) کے دو اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جان کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا ساتھی زخمی ہوگیا۔ زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن لے جایا گیا۔ لیویز فورس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور واقعے کی مزید تلاش جاری ہے۔ واضح رہے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے پاکستان افغانستان سرحد کے قریب ایک حساس ادارے کے دو اہلکاروں کو بھی گولی مار دی تھی جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گئے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں