اسموگ سے خاتمے کیلئے لاہور میں پہلا اسموگ ٹاور نصب
اسموگ سے خاتمے کیلئے لاہور میں پہلا اسموگ ٹاور نصب کر دیا گیا۔کلینکل اور لیب ٹیسٹ مکمل،پہلی مرتبہ فیلڈ ٹیسٹ ہوگا،محمود بوٹی میں ڈمپنگ سائٹ پراسموگ ٹاور لگایا گیا، اسموگ ٹاور کیمیائی مادے کھینچے گا اور ماحول کو صاف کرے گا۔اسموگ ٹاور کا پندرہ روزتک فیلڈ ٹیسٹ کیا جائیگا،اسموگ ٹاور چوبیس گھنٹوں میں بارہ لاکھ کیوبک میٹر فضا صاف کریگا،اسموگ ٹاورالیکٹروسٹیٹک چارج کےذریعےکیمیائی مادے کھینچے گا۔سیکریٹری ماحولیات پنجاب راجہ جہانگیرانور کا کہنا ہےکہ مانیٹرز سے فضا کے معیار کو جانچاجائیگا،تجربہ کامیاب رہا تو شہرمیں مخلتف مقامات پرٹاورلگائینگے،محمود بوٹی ڈمپنگ سائٹ آلودہ ترین جگہ تجربے کے لیے منتخب کی گئی۔