بارشیں کب اورکہاں ہونگی؟ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

بارشیں کب اورکہاں ہونگی؟ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جب کہ شہر کے چند مقامات پر بوندا باندی کا امکان بھی ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے اور مغرب سے سولہ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

ادھر، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں آج کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔مزید برآں محکمہ موسمیات کے مطابق جون کے دوسرے ہفتے سے پری مون سون کا آغاز ہوگا جسکے سبب بالائی اور شمالی علاقوں میں بارش کا اسپیل بھی درجہ حرارت میں کمی لائیگا،دوسری جانب نجی موسمیاتی ادارے کا بتانا ہے کہ پیر سے ہفتے کے درمیان کراچی میں تیز سمندری ہوائیں چلتی رئینگی، پیر سے ہفتے کے درمیان کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہیگا اور ہوائیں تیس سے چالیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار چلتی رہیں گی۔ پیر تا ہفتہ کراچی کا درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہیگا، ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے درجہ حرارت زیادہ محسوس ہو سکتا ہے۔ادارے کے مطابق سمندری بادلوں کے باعث چند مقامات پر رات گئے بوندا باندی بھی ہو سکتی ہے۔

گوادر میں باڑ لگانے کے حوالے کوئی بھی فیصلہ نہیں ہوا،وزیر داخلہ ضیاء لانگو

لڑکیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی،ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمرے کا انکشاف

Author

اپنا تبصرہ لکھیں