کرپٹو کی دنیا میں انقلاب، پاکستان نے سب کو حیران کر دیا

کرپٹو کی دنیا میں انقلاب، پاکستان نے سب کو حیران کر دیا

کرپٹو کی دنیا میں انقلاب، پاکستان نے سب کو حیران کر دیا

پاکستان نے کرپٹو کرنسی کی دنیا میں ایک اہم سنگ میل طے کرتے ہوئے اپنا پہلا سرکاری حمایت یافتہ بٹ کوائن ریزرو قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے بلاک چین، کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے بٹ کوائن ویگاس 2025 کے دوران کیا۔

بلال بن ثاقب نے اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور کرپٹو کرنسی کو اپنانے میں ان کے تعاون کے لیے خصوصی شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس، ایرک ٹرمپ اور ڈونلڈ ٹرمپ جونئر بھی موجود تھے۔ پاکستان میں تقریباً 40 ملین کرپٹو والٹس فعال ہیں، جو اسے دنیا کی سب سے بڑی اور سب سے زیادہ فعال فری لانس معیشتوں میں سے ایک بناتے ہیں۔

تقریب سے خطاب میں بلال بن ثاقب نے قومی بٹ کوائن والٹ کے قیام کا بھی اعلان کیا، جو ایسے ڈیجیٹل اثاثے رکھے گا جو پہلے ہی ریاست کی تحویل میں ہیں۔ حکومت نے پہلے مرحلے میں بٹ کوائن مائننگ اور مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا سینٹرز کے لیے 2,000 میگاواٹ سے زائد بجلی مختص کی ہے، جس سے خودمختار مائنرز، ٹیک کمپنیوں اور بین الاقوامی بلاک چین فرمز کے لیے مواقع پیدا ہوں گے۔

ساتھ ہی پاکستان ڈیجیٹل اثاثہ جات اتھارٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا ہے تاکہ بلاک چین پر مبنی مالیاتی نظام کو منظم اور ریگولیٹ کیا جا سکے۔ یہ اقدامات پاکستان میں کرپٹو انقلاب کو فروغ دینے اور ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں