کوئٹہ، خلجی کالونی میں بھائی کے ہاتھوں بہن قتل

کوئٹہ، خلجی کالونی میں بھائی کے ہاتھوں بہن قتل

خلجی کالونی فقیر آباد میں افسوسناک واقعہ، بھائی نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے اپنی بہن کو قتل کر دیا۔ مقتولہ کی شناخت سعدیہ کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر تقریباً 25 سے 30 سال بتائی جا رہی ہے۔ وہ قوم خلجی سے تعلق رکھتی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ شب پیش آیا، جہاں گھریلو تنازع کے بعد بھائی نے طیش میں آ کر سعدیہ پر گولی چلا دی، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ فائرنگ کی آواز سن کر محلے داروں نے پولیس کو اطلاع دی، جس پر لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تاحال ملزم فرار ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں

Author

اپنا تبصرہ لکھیں